بھارت

بھارت:سرکاری کالج میں طالبات کے حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے پرپابندی

کرناٹک 03 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اوڈپی میں ایک سرکاری کالج نے طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے سے روک دیاہے جس کے خلاف ایک اسلامی تنظیم کے ارکان اور کالج کی طالبات شدید احتجاج کررہی ہیں۔
کالج کی ایک طالبہ نے بتایاکہ جو طالبات حجاب پہنے ہوئے تھیں ان کو کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسلامی تنظیم کے کچھ ارکان کے ساتھ کالج کی طالبات کے ایک وفد نے اس واقعے کے بارے میں ضلع کلکٹر سے رابطہ کیا۔ جن پانچ لڑکیوں کو کلاس میں حجاب پہن کر آنے سے روک دیا گیا تھاوہ بھی وفد میں شامل تھیں۔کلکٹر نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر کالج کے پرنسپل سے بات کی ہے۔ایک طالبہ نے کہاکہ ہمیں اپنے والدین کو کالج لانے کیلئے کہا گیا تھا لیکن جب وہ پہنچے تو انہیں چار گھنٹے تک انتظار کرایاگیا۔ایک طالبہ نے کہاکہ حجاب پہننے سے پہلے سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اب ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ویمنز پییو کالج کی مسلم طالبات نے کہا کہ پرنسپل انہیں کلاس میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اردو، عربی اور بیری زبان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ طالبات تین دن سے احتجاج کے طور پر کلاس کے باہر کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نے پرنسپل رودر گوڑا سے رابطہ بھی کیا لیکن انہوں نے اس موضوع پر بات چیت کرنے سے صاف انکار کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button