بھارت

کرناٹک:اسمبلی کے اندر ساورکر کی تصویر آویزاں کرنے پر ہنگامہ

بنگلورو20 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی طرف سے اسمبلی میں ”ہندو توا“ نظریے کے بانی ویر ساورکر کی تصویر آویزاں کرنے پر خزب اختلاف کانگریس نے شدید احتجاج کیا۔
احتجاج کی قیادت کانگریس کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سدارمیانے کی ۔ انہوںنے اسمبلی کے اندر ایک متنازعہ شخصیت کی تصویر لگانے پر سوال اٹھایا۔احتجاج میں شریک لوگوں نے جواہر لال نہرو کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔اس موقع پر کانگریس کے رہنما ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن سے مشورہ کیے بغیر ساورکر کی تصویر لگا کر پریشانی پیداکرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو پتہ ہے کہ ہم اسکی بدعنوانی کے مسائل اسمبلی سیشن کے دوران اٹھانے جا رہے ہیں لہذا وہ ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button