APHC

جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ (فورم) کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی شہریوں کو ووٹ کا حق دیے جانے کی شدید مذمت

A83682DB-71C8-47C4-9135-65641A779451اسلام آباد21اگست(کے ایم ایس) جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ (فورم)کے رہنمائوں محمد حسین خطیب، محمد لطیف لون، مشتاق احمد زرگر،خواجہ نعیم الحسن اورایڈووکیٹ محمود اختر قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی شہریوں کو ووٹ کا حق دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
حریت رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے نا جائز قبضے کو دوام بخشنے کے لئے اہلیان جموں وکشمیرکو تقسیم کرنے کی بی جے پی کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی شہریوں کو ووٹ کا حق دے کر بھارت نے نہ صرف کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ ریاستی تشخص، ثقافت اور شناخت پر ایک اور حملہ کیاہے جسے جموںو کشمیر کا ہر باشندہ مسترد کر چکا ہے۔انہوں نے کہا اگر اس صورت حال پر بھی دنیا خاموش رہی یا بھارتی فرقہ پرستی کا آلہ کار بنی رہی تو ایک تباہ کن جنگ کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس جنگ سے نہ صرف ریاست جموں و کشمیر تباہ ہو گی بلکہ یہ مشرق اور مغرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی ۔حریت رہنمائوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ بلالحاظ مذہب وملت،رنگ و نسل اورذات پات کے اپنے اندر اتحادو اتفاق پیداکریں اوربی جے پی کے ریاست دشمنی کے مذموم منصوبوں کوناکام بنا ئیں۔انہوں نے بھارتی فوج اور ایجنسیوں کی جانب سے کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظربند کشمیری منی محمد کو کنٹرول لائن کے قریب ایک جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ، او آئی سی، عرب لیگ، یورپی یونین اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو ریاست جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کرنے سے روکیں اورکشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلوانے میں اپنا موثرکرداراداکریں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کر رکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button