مقبوضہ جموں و کشمیر
سی آر پی ایف اہلکار نے سرینگر میں خودکشی کر لی
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرینگر میں خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آرپی ایف اہلکار نے سرینگر کے علاقے شیو پورہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔بھارتی حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کا تعلق بھارت کی ریاست تری پورہ سے تھا۔ اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکارروں کی تعداد612ہوگئی ہے۔
دریں اثناء ضلع کپواڑہ کے علاقے سادھنا ٹاپ کے قریب ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کارحادثے میں ہلاک ہوگیا جس کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔