سرینگر :پراسرار آتشزدگی میں سینئر صحافی کا گھر جل کرخاکستر
سرینگر 07مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسینئر صحافی اور لندن میں قائم نیوز ایجنسی رائٹرز کے سابق بیورو چیف شیخ مشتاق کا گھر منگل کو سرینگر میں پراسرار طورپر آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گیاہے۔
خاندان کے قریبی لوگوں نے میڈیابتایا ہے کہ سرینگرکے علاقے اندرا نگر میں صبح 9 بجے کے قریب گھر کی پہلی منزل میں آگ بھڑک اٹھی ۔گرائونڈ فلورمیں رہائش پذیر خاندان کو پڑوسیوں نے آگ کے بارے میں آگاہ کیااور آگ بجھانے میں مدد کی۔آگ لگنے سے گھر کی پہلی منزل مکمل طور پرجل کر خاکستر ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ برطانوی برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی )کی طر ف سے 2002میں گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام میں نریندر مودی کے کردار کے بارے میں دستاویزی فلم بنانے پر بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے بی بی سی نئی دلی اور ممبئی میں واقع دفاتر پر چھاپے مارے تھے ۔