بھارت

لدھیانہ: سڑک حادثے میں کشمیری طالب علم جانبحق، 2شدید زخمی

چندی گڑھ:  بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک کشمیری طالب علم جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے ایک بیان میںبتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا کشمیری نوجوانوں کی موٹر سائیکل جس پر وہ سوار تھے ، ایک کار کے ساتھ ٹکرا گئی۔ ٹکراﺅ کے نتیجے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے علاقے بارہمولہ پٹن کا رہائشی مدثر احمد جان بحق جبکہ بانڈی پورہ کا رہائشی زاہد احمد اور سوپور کا رہائشی مومن احمد شدید زخمی ہوگئے۔یہ تینوں لدھیانہ کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھے ۔زخمی طلباءزاہد احمد اور مومن احمد کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button