پونچھ : بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورسز نے یہ تلاشی آپریشن ضلع میں کنٹرول لائن کے ساتھ موجود علاقے مینڈیر میں شروع کیا۔ بھارتی فوج نے دعوی کیاہے کہ تلاشی آپریشن علاقے کی فضائوںمیں ایک ڈرون منڈلاتے ہوئے نظر آنے پر شروع کیا گیا۔ یہ ڈرون جمعہ کی شام بالاکوٹ کے علاقے میں بہروتی گائوں کی فضائوں میں دیکھا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ فوج کے دستوں نے فوری طور پر علاقے میں نگرانی کا عمل تیز کر دیا، جبکہ آج علی الصبح تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
مقبوضہ جموں کے شہر و دیہات کے لوگوں کو مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کرنا اور مشکلات کا شکار بنانا بھارتی فورسز کا روز کا معمول ہے۔ کبھی مشتبہ نقل حرکت کا پتہ لگنے تو کبھی ڈروںدیکھنے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شرو ع کی جاتی ہیں۔ واحد مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے اور حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں محکوم کشمیریوں کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔






