سونم وانگچک کا 6 جون کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان

نئی دہلی: لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر 5 جون تک کوئی کارروائی نہ کی گئی تو وہ 6 جون کو دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ہو جائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پوسٹس اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب بار بار کوتاہی لاکھوں طلباءکو متاثر کرتیہو تو جوابدہی ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امتحانات سے متعلق مسائل پر مسلسل خاموشی عوام کی مایوسی کو مزید گہرا کرے گی۔ انہوں نے کہا اگریہ صورتحال بدستور برقرار رہتی ہے تو وہ دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی سنگین کوتاہی ہوتی ہے تو کسی بھی جمہوریت میں وزراءکو ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ان کے مطابق تعلیمی نظام میں بار بار رکاوٹوں کے نتائج امتحانات سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور بھارت کے مستقبل کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر 5 جون تک کچھ نہیں بدلا تووہ 6جون کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ہونگے ۔جب معاملات اتنے غلط ہورہے ہوں توکسی بھی عزت دار وزیر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔یہ اعلان کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیتدپکے کے اس اشارے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا کہ ایک اہم شخصیت ا ن کی مہم کی حمایت کرنے والی ہے۔ وانگچک نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے دپکے کے ساتھ بات کی ہے اور تحریک کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ان کے شیئر کیے گئے ڈیٹا کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت سے انہیںیقین ہوگیاکہ یہ تحریک سیاسی محرکات کے بجائے بھارتی نوجوانوں کے حقیقی خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔







