مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں بھارتی فوجی اہلکار ہلاک
ادھم پور میں پی آئی اے کے نشان ولا غبارہ برآمد
سرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے سوپور قصبے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار پرسرارطورپر ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی شناخت 25 سالہ جتندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جوسوپور قصبے میں آرمی سنٹری پوسٹ پر بے ہوش پایا گیاتھا۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ فوجی کی لاش کو ضروری انتظامی اورقانونی کارروائی کے لیے بادامی باغ، سری نگر منتقل کیا گیاہے۔
ادھر ضلع ادھم پور کے علاقے کیرا میں "پی آئی اے” کے نشان والا ایک غبارہ ملا ہے۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے موقع پر پہنچ کر غبارے کو قبضے میں لے لیا ہے اور مذید تفتیش کی جارہی ہے ۔قابض فورسز نے علاقے کو سیل کرکے تلاشی بھی لی ہے۔






