مقبوضہ جموں و کشمیر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال

قابض حکام نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے وادی کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائدکردیں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے وادی کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائدکر دی ہیں جہاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم متحدہ مجلس علماءنے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کاظہارکرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اوراسے کھلی جارحیت قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں جموں و کشمیر کے عوام ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔سرینگر، بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر اضلاع میں ہڑتال کے باعث تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے۔ حساس علاقوں بالخصوص سرینگر شہر میں بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ جامع مسجد اور لال چوک کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کسی بھی ریلی یا احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے شہر سرینگر میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے کئی مذہبی رہنماوں اور کارکنوں کو یا تو گرفتار یا نظر بند کر دیا گیا۔حریت رہنماوں نے پابندیوں کو عوام کے اظہار رائے کے حق کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مقبوضہ علاقے میں جاری جابرانہ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پابندیوں اور خوف ودہشت کے ماجول کے باوجود کشمیری عوام مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور خطے میں جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button