شاندار سفارتکاری کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی
اسلام آباد:امریکہ ایران جنگ بندی کیلئے شاندار سفارتکاری کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے جبکہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کی ثالثی سے امن کی جیت پرانتہائی تذبذب، مایوسی اور حیرت کا شکارگودی بھارتی میڈیا سیخ پاہے۔ سنگا پور کے جریدہ ”دی اسٹریٹ ٹائمز ”نے بھی بھارت میں مودی کی پسپائی پر جاری کڑی تنقید کو آشکار کیا ہے۔ بھارتی سیاستدان اور مصنف سنجیجاہ نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت شدید ناکامی کا شکار ہے جبکہ پاکستان دنیا کو تباہ کن خطرات سے نکالنے میں کامیاب ہوا ہے۔ معروف بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے ایک حالیہ انٹرویو میں ااعتراف کیاہے کہ پاکستان مرکزی حیثیت اختیار کر کے دنیا کیلئے نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر بن چکا ہے۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار یشپال سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان ثالثی کرائیگا۔ بھارتی جریدہ ہندوستان ٹائمز کیساتھ دیگر بھارتی میڈیا چینلز نے بھی نام نہاد وشو گرو کے دعویدار مودی سرکار کی قلعی کھول دی ہے۔ راہل گاندھی سمیت دیگر بھارتی اپوزیشن لیڈر وں نے بھی مودی سرکاری کی ڈپلومیسی کو ناکام اور کمزور قرار دیاہے۔ ماہرین کے مطابق ؛ تصویری نمائش اور کھوکھلے دعوئوں پر بنا نام نہاد وشوگرو بھارت انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔






