جموں

راجوری :بجلی کے شدید بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest held in Rajouri جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی کی مسلسل غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سماجی و سیاسی کارکنوں سمیت مقامی لوگوں نے قصبے کے اولڈ بس سٹینڈ پر جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع راجوری کے لوگوں کو بجلی کے شدید بحران کاسامنا ہے ۔انہوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ایک سنگین مسئلہ قراردیا۔انہوں نے بجلی کی فورا مسلسل فراہمی اور غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button