بیانات

بی جے پی اقتدار کے حصول کیلئے کشمیری عوام کو گمراہ کر رہی ہے : رمن بھلا


جموں 08نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے اقتدارکے حصول کیلئے کشمیریوں کو گمراہ کرنے اوران کی خواہشات اور امنگوں کااحترام نہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلا نے کھوڑ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے مودی حکومت پر زوردیا وہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں اور انکی املاک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کریں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں سابقہ بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی کہ وہ مختلف محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کا استحصال کر رہی ہے تاکہ ان کے دیرینہ حقیقی مطالبات کو پورا نہ کیا جا سکے۔رمن بھلا نے کہا کہ حکومتوں کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دیہاڑی داروں کے خاندانوں کو فاقہ کشی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔رمن بھلا کے زیر صدارت منعقد ہونے والے ورکز کنونشن میں دیگر پارٹی رہنمائوں منوج یادو، یوگیش ساہنی ،رویندر شرما، ہری سنگھ چِب اور ادے بھانو چِب نے بھی خطا ب کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button