مقبوضہ جموں و کشمیر

کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کل خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے

Khalistan

ٹورنٹو17ستمبر(کے ایم ایس)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کل خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جس کا مقصد پرامن اورجمہوری طریقے سے پنجاب کو بھارت سے آزاد کرانا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشی سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے حقوق کو آزادی کے ذریعے ہی تحفظ مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے وہ بڑی تعداد میں اس ریفرنڈم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سال کے دوران ہم نے یہ سیکھا ہے کہ بھارت کی کسی بھی حکومت کو سکھوں کے حقوق کی کوئی فکر نہیں۔ڈاکٹر بخشی سنگھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قانون کے تحت نوآبادیاتی اقوام ریفرنڈم کے ذریعے اپنا حق حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے خالصتان تحریک کے رہنمائوں کی غیرقانونی نظربندی پر بھارتی حکومت کی مذمت کی۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button