بھارت

بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ میں تین مائو نواز قبائلیوں کو ہلاک کر دیا

 

رانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں فورسز اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران تین قبائلی کارکنوں کو ہلاک کر تے ہوئے انہیں مائو نواز باغی قراردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ان قبائلیوں کوپیر کی صبح ضلع ہزاری باغ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔بھارتی پولیس نے ان کی ہلاکت کا جواز پیش کرتے ہوئے انہیں مائو نواز باغی قرار دیا جو بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ ضلع کے پنتیتری جنگل میں ایک جھرپ کے دوران تین مائونواز وں کو ہلاک کیاگیا جن میں معروف باغی سہدیو سورین بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button