بھارت

تمام محاذوں پرناکامی کے بعد بی جے پی حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی: اکھلیش یادو

لکھنو19ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ تمام محاذوں پر ناکام اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ کس طرح کی حکومت ہے جو اراکین اسمبلی اور سابق وزرا کو اسمبلی نہیں جانے دے رہی ہے؟ ”
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش ہادو نے ان خیالات کا اظہار آج اراکین اسمبلی کے ساتھ ریاستی اسمبلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے انہیں روکے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں ے کہاکہ ہم صرف عوام کے مسائل ہی تو اٹھانا چاہتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کا سامنا کیوں نہیں کرناچاہتی ہے؟ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپوزیشن کا سامنا اس لئے نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ تمام محاذوں پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی نے مہنگائی ، بے روزگاری، خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اور ریاست میں نظم و ضبط کے ابتر حالات کے خلاف احتجاج کیلئے اکھلیش یادو کی قیادت میں پارٹی دفتر سے یوپی اسمبلی تک مارچ کرنے کا اعلان کیاتھا ۔تاہم پولیس نے مارچ کے شرکاء کو بندریا باغ کراسنگ سے آگے نہیں جانے دیا۔ اس کے بعد اکھلیش کی قیادت میں اراکین اسمبلی نے سڑک پر ہی دھرنا شروع کر دیا۔اس دوران انہوںنے کہاکہ بی جے پی کی ریاستی حکومت کے دور میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے، ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو ملازمت اور روزگار کے جو خواب دکھائے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیںاور آج ہرادارے کی نجکاری کر کے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد مستقبل کی حکمت عملی کااعلان کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button