آزاد کشمیر

امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کرداراداکرے: صدرآزاد جموں و کشمیر

واشنگٹن20ستمبر(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے یہ بات آج (منگل کے روز) واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہElizabeth Horst سے ملاقات کے دوران کہی۔بیرسٹر سلطان محمود نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعدقابض بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکی سنگین صورتحال پر عالمی برادری بالخصوص امریکہ کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button