World

نیپال : بھارتی شہری سے پستول، گولہ بارود برآمد، گرفتار

کھٹمنڈو: بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 26 سالہ شخص دھننجے کمار جھا سے نیپال میں ایک پستول برآمد ہوا ہے جس پر اسے آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) نے گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ گرفتاری نیپال بھارت سرحد کے قریب اشناتھ میونسپلٹی میں لتماری میں ایک ہوٹل میں تین افراد کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاع کے بعد عمل میں آئی۔
اے پی ایف نے جھا سے ایک خودکار پستول اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا جبکہ دو دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button