مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماالطاف شاہ کا عبوری ضمانت کے لئے این آئی اے عدالت سے رجوع

ALTAF

نئی دہلی یکم اکتوبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ نے جوسرطان میں مبتلا ہیں، نئی دہلی میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں علاج کے لیے اپالو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ الطاف احمد شاہ اور سات دیگر حریت رہنمائوں بشمول نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال اور شاہد الاسلام کو این آئی اے نے جولائی 2017میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ضمانت کی درخواست اسپیشل جج شیلندر ملک کے سامنے پیش کی گئی جنہوں نے این آئی اے کو 6اکتوبر کو متعلقہ میڈیکل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button