مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثاثت میں ایک شخص جان بحق، چھ زخمی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کے کولگام اور سری نگر اضلاع میں سڑک حادثات میں ایک شخص جانبحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے سوپت دیوسر میں سڑک حادثے میں ایک بینک ملازم شاہنواز احمد راتھر ساکن وتیہال قاضی گنڈ اپنی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا سرینگر کے علاقے بابا ڈیمب میں ایک موٹر سائیکل سڑک سے پھسل جانے سے اس پر سوار تین نوجوان زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت 17سالہ زیاں کمار،18سالہ فرمان حمد اور 19سالہ مصطفی بٹ کے طور پرہوئی ہے جنہیں علاج کیلئے شہر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میںداخل کیا گیا ہے۔تینوں زخمی نوجواں سرینگر کے علاقے حبہ کدل کے رہائشی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button