مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ :بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر06 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج(جمعرات) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے چندریگامسے گرفتار کیا گیا۔ گرفتارنوجوان کی شناخت دانش محی الدین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ضلع کے علاقے داسرہ اورنتی پورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔