مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور: بھارتی فوجی اہلکار سروس رائفل حادثاتی طورپر چلنے کے باعث ہلاک
سرینگر 06 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار سروس رائفل حادثاتی طور پر چلنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار کی حادثاتی ہلاکت کا واقعہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور رفیع آباد میں پیش آیا۔ سروس رائفل سے گولی چلنے کے سبب چندر موہن نامی28سالہ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔