بھارت

ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم بے نقاب

مودی نے ایک نازک مرحلے پر ایران کیساتھ غداری کی

بھارت اور افغانستان سے سوشل اکاؤنٹس کا پاک-ایران تعلقات کے خلاف پروپیگنڈا  بے نقاب - ایکسپریس اردو
اسلام آباد: بھارت اور افغانستان کے ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف ایک منظم اور منصوبہ بند پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس مہم میں جعلی ایرانی شناختیں استعمال کرکے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلایا گیا ۔ابتدائی مرحلے میں یہ مہم Iran National News اور Iran TVجیسے اکاﺅنٹس سے شروع ہوئی جو خود کو ایرانی ظاہر کرتے تھے ۔ یہ اکاونٹس ابتدائی مواد تیار کرتے اور اسے ایرانی شناخت کے پردے میں دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے، حالانکہ اصل کنٹرول بیرونی نیٹ ورک کے پاس تھا۔ ان پلیٹ فارمز نے بغیر کسی تصدیق کے دعویٰ کیا کہ پاکستان امریکہ کیلئے تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کر رہا ہے جس سے ایک مصنوعی ایرانی ردعمل تخلیق کیا گیا۔ افغانستان میں قائم اکاﺅنٹسW.A. Mubariz اور Uddin Burhanاس بیانیے کو پھیلانے کے لئے استعمال ہوئے۔ یہ اکاﺅنٹس اس بیانیے کو معاشی غداری اور مذہبی حساسیت سے جوڑ کر عوامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کرتے رہے۔اسی دوران بھارتی اکاﺅنٹس اس پورے آپریشن کے مرکزی کنٹرولر اور بیانیہ ساز کے طور پر سامنے آئے۔ Ravikumar M، JanNayak Raghu اور Sumit Tomar جیسے اکاﺅنٹس نے مسلسل اس جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھایا اور پاکستان کو غیر معتبر اور مغربی ایجنڈے کا حصہ ظاہر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اس بیانیے کو پھیلانے کے لئے Iran News Timesof نے بھی اہم کردار اداکیاجس نے جھوٹے دعوﺅں کو خبر اور تجزیے کی شکل دے کر عالمی سطح پر پھیلانے کی کوشش کی۔ یہ مہم مختلف ناموں سے ، مربوط اورمرحلہ وارطریقے سے چلائی گئی۔ دستاویزات اور شواہد کے مطابق بھارت اور افغانستان کے اس مربوط نیٹ ورک کا بیانیہ مکمل طور پر جھوٹا اور غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو ترجیح دی ہے اور ایران یا کسی بھی ملک کیساتھ تعلقات میں شفافیت اور اعتماد کی بنیاد کو پروان چڑھایا ہے۔پاکستان کی سفارتی مہارت اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے اس جھوٹے بیانیے کی حقیقت عالمی سطح پربے نقاب ہو گئی جس سے یہ واضح ہوگیاکہ پاکستان خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے اقدامات کسی بھی مغربی یا بیرونی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہیں۔مزید برآں پاکستان نے سوشل میڈیا اور بین الاقوامی روابط کے ذریعے اس پروپیگنڈا مہم کے خلاف فوری اور موثر ردعمل دیکر اس کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے جس سے عوامی اور عالمی سطح پر غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے میں مدد ملی۔ پاکستان کی یہ ذمہ دارانہ اور ہمسایہ دوست پالیسی خطے میں اعتماد قائم کرنے اور فرقہ پرستی سے بچنے کیلئے ایک بہترین مثال ہے۔یہ کوئی اتفاقی سوشل میڈیا سرگرمی نہیں بلکہ ایک مکمل، منظم اور اسٹریٹجک انفارمیشن وارفیئر مہم تھی جس کا مقصد خطے میں بداعتمادی پیدا کرنا، مذہبی جذبات بھڑکانا اور پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا تھا۔لیکن ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے آج نہ صرف پوری دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے بلکہ بھارت کی اپوزیشن جماعتیں، غیر جانبدار تجزیہ کاراور صحافی بھی مودی کی لعن و طعن کررہے ہیں اور خطے میں پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے کردار اور بھارت کے پس منظر میں چلے جانے کاقصوار مودی کو ٹھہراتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایک نازک مرحلے پر ایران کیساتھ غداری کی بلکہ اسرائیل نوازی کو پروان چڑھایا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button