جموں

ایوان صنعت وتجارت، بازار ایسوسی ایشنوںکا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں 16اکتوبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی کمپنی ریلائنس کا ایک اور اسٹور کھولنے کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جموں کے توی پل پراحتجاجی مظاہرے کا اہتمام ایوان صنعت و تجارت جموں نے مختلف بازار ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر کیاتھا۔قبل ازیں ایوان صنعت و تجارت جموں کے صدر ارون گپتا نے تمام بڑی بازار ایسوسی ایشنوںکے صدور کے ساتھ ایک اجلاس میں جموں میں بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ریلائنس اسٹور کھولنے کے حوالے سے اہم بات چیت کی۔سی سی آئی کے صدر نے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس بزنس ٹائیکون کو جموں میں ایک اور اسٹور کھولنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے چھوٹے دکانداروں کا کاروبار براہ راست متاثر ہوگا جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کئی دیگر مسائل کی وجہ سے بڑی مشکل سے اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button