بھارت
نئی دلی: سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی:بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں آج صبح سویرے کئی سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا ۔ حکام نے فوری طور پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈز کی متحرک کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئیں ان میں دوارکا میں دہلی پبلک اسکول ، کرشنا ماڈل پبلک اسکول اور سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔
بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر سکولوں میں پہنچ گئیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طلباءاور عملے کے ارکان کو احتیاطی اقدام کے طور پر عمارتوں سے باہر نکالا گیا ۔آخری اطلاعات تک سکولوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔







