مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق
سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے بدرہ ہامہ میں ایک شخص جس کی شناخت بشیر احمد پرے کے نام سے ہوئی ہے،آج شام اپنے گائو خانے میں تھا جب اس پر آسمانی بجلی آ گری۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔تاہم انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی ہلاکت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔