پاکستان

عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی بھارتی مہم کو روکے : پاکستان

اقوام متحدہ21 اکتوبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اور اسے دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی بھارت کی گمراہ کن معلومات پر مبنی منظم مہم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غلط اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی سماجی، انسانی اور ثقافتی امور کی تھرڈ کمیٹی میں انسانی حقوق کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ایسا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے جس کے ذریعے بھارت کی پاکستان اور اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اور بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف غلط اور گمراہ کن معلومات پر مبنی منظم مہم کو بے نقاب کیا جا سکے اور اس جنگ کی مالی معاونت کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے غلط معلومات کا دور بننے کا خطرہ ہے،خاص طور پر آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کو بے دریغ پھیلا نے سے سماجی انتشار ، نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی، امتیازی سلوک، زینوفوبیایعنی غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دیاجاتا ہے اور مسابقتی قوم پرستی اوربین الریاستی کشیدگی اور تنازعات کو بڑھاوا دیا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بین الاقوامی اور بھارت میں فیکٹ چیکنگ پورٹلز نے بھارت کا بیشتر جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ ہمیں آن لائن اور آف لائن غلط معلومات کی روک تھام کے لیے سرکاری اور نجی سطح پر ایک بین الاقوامی لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری کو ریاستوں، میڈیا اور شراکت داروں کیدرمیان بات چیت کے لیے ادارہ جاتی انتظامات کئے جانے چاہییں۔انہوں نے ڈیجیٹل آگاہی کی اہمیت پر زور دیااور کہا کہ سوشل میڈیا کاروباری کمپنیوں کے لیے یکساں اصول و ضوابط وضع کرنے کی ضرورت ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ ہمیں ملٹی سٹیک ہولڈرز کے تعاون، ریاستوں اور سوشل میڈیا کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے لیے یکساں اصول و ضوابط اور معیارات طے کر تے ہوئے اس کے ذریعے ترقی کرنی چاہیے جس میں ریاست اور کارپوریٹ ذمہ داری، احتساب، شفافیت، ڈیٹا پرائیویسی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے تجارتی مقاصد کے لیے ڈیٹا کے غلط استعمال کوروکنے کے اصول شامل ہونے چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button