مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :”ایس آئی اے“ نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے

سرینگر 22 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی “(ایس آئی اے) نے آج وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ۔
ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس کے ہمراہ ضلع بارہمولہ کے گاو¿ں سلطان پورہ میں حریت کارکن محمد الطاف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
ایس آئی اے نے ضلع شوپیاں ضلع کے علاقے آونیرا زین پورہ میں 65 سالہ گلزار احمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گلزار بٹ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سرکاری ملازم ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق سری نگر کے علاقوں پالپورہ، پاریم پورہ، نورباغ اور ریذیڈنسی روڈ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button