مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں : بھارتی فوج ولیج ڈیفنس گارڈز کو تربیت دے رہی ہے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوج جموں کے علاقے میں ولیج ڈیفنس گارڈز کو تربیت دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں بدنام زمانہ ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جیز)کو ہتھیاروں کی تربیت دے رہی ہے۔ضلع کشتواڑ میں گزشتہ تقریبا دو ہفتوں سے جاری آپریشن میں بھارتی فورسز کیساتھ ساتھ ویلج ڈیفنس گارڈز کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڑ ایک بدنام زمانہ ملیشیا ہے ۔ یہ ملیشیا خاص طور پرجموں خطے میں قائم کی گئی ہے اور اسکا بنیاد ی کام مسلمانوں کو ہراساں کرنا ہے۔







