مقبوضہ جموں و کشمیر

نامعلوم مسلح افرادنے سرینگر میں ایک شخص کو قتل دوسرے کو زخمی کردیا

 

shot-dead

 

سرینگر02اکتوبر (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج سرینگر میں ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے کرن نگر میں چھتہ بل سے تعلق رکھنے والے ماجد احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ماجد احمد کو قریبی ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ادھرسرینگر کے ہی علاقے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے محمد شفیع ڈار نامی شخص پرفائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
دریں اثناءاسلام آباد قصبے میں نامعلوم افرا د نے کے پی روڈ پر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ بھارتی فورسز نے حملے آور کو تلاش کرنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button