مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد میں جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ فورم کی اکائی تنظیموں کا اجلاس

اسلام آباد31 اکتوبر (کے ایم ایس)جموں کشمیر فریڈم موومنٹ فورم کی اکائی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سابق کنوینرمصطفی محمد حسین خطیب کی صدارت میں ہوا جس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے آئے روز ڈھائے جانے والے مظالم اور مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظربند حریت رہنماو¿ں ، کارکنوں اور نوجوان کی حالت زار اور ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں 2003 سے بھارتی جیلوں میں نظربند راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان ضیاءمصطفےٰ کو حال ہی میں بھارتی فوج کی جانب سے جیل سے نکال کر پونچھ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے جعلی مقابلوںمیں قیدیوں کو شہید کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ 1989 ءسے لیکر آج تک ہزارواں کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جعلی مقابلے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ضیاءمصطفے کاقتل جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے عالمی کپ کرکٹ میچوں میں دلچسپی لینے پر بھارت کی یونیورسٹیوں اورکالجوں میںسرکاری سر پرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیری طلباءکو نشانہ بنانے اورجموں وکشمیر میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے پر طلباءا ور ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی۔ شرکاءنے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو ان مذموم ہتھکنڈوں سے روکیں اور جنگی جرائم میںملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف مقدمات چلانے کے لئے اقدامات کریں۔اجلاس میں دیگر لوگوں کے علاوہ جموں وکشمیر پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن کے وائس چیئرمین وکنوینرایڈوکیٹ محمود اختر قریشی ، جموں کشمیر پیر پنجال سول سوسائٹی کے کنوینر مشتاق احمد زرگراورجموں وکشمیر پیرپنجال پیپلز موومنٹ کے کنوینر محمد لطیف لون نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس سے مقبوضہ جموںوکشمیر سے فورم کی اکائی تنظیموں کے رہنماﺅں محمد شریف سرتاج، محمد حنیف کالس، مولانا امیر محمد شمسی، مولانا عبدالقیوم متو، ملک ارشاد احمد، پرویز احمد شیخ اور ایڈوکیٹ خواجہ اعجاز مدنی نے ٹیلیفون پر خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button