پاکستان
عالمی برادری مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد 27 اکتوبر (کے ایم ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستا ن آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر یوں کو دبا نہیں سکتی اور وہ اپنی جدوجہد کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے لیے کشمیری عوام کی قربانیاں بے مثال اور ناقابل فراموش ہیںجن کی مثال ملنا مشکل ہے۔