مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

سرینگر27 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں آج مسلسل دوسرے دن بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی ۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے شیری چنڈوسہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ گزشتہ شب علاقے میں کارروائی کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا جب اندھیرے کے باعث کارروائی روک دی گئی ۔ تاہم فوجیوں نے آج علاقے میں دوبارہ تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button