مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے پلوامہ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا
سری نگر03 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
نوجوان کی شناخت زبیر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے جسے بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری دستوں کی مشترکہ پارٹی نے پلوامہ کے علاقے کھمری چوک میں ایک ناکے سے گرفتار کیا۔
پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا ۔