پاکستان زبردست ملک ہے، فیلڈ مارشل شاندار اور وزیراعظم عظیم ہیں؛ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں امریکی وفد کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔بعد ازاں فلوریڈا میں ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میری پاکستان اور اس کی قیادت کے بارے میں مثبت رائے ہے تاہم اس نوعیت کے دوروں کا عملی جواز موجود نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان ایک زبردست ملک ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت شاندار اور وزیرِاعظم شہباز شریف بھی عظیم ہیں۔امریکی صدر نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی قیادت بھی چاہتی ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ نہ کچھ پیش رفت ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ لیکن ہم 15 یا 16 گھنٹے کا سفر ایسے لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں کریں گے جنھیں زیادہ لوگ جانتے بھی نہیں ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت ایران میں درحقیقت جو بھی معاملات چلا رہا ہے، امریکہ ا±ن سے براہ راست بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران جب چاہے ہمیں کال کرسکتا ہے۔







