مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی نوجوان مردہ پایا گیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی ایک 18سالہ نوجوان مردہ پایاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شانو احمد نامی نوجوان سرینگر کے ایک سیلون میں کام کرتا تھا اور وہ حیدر پورہ کے علاقے میں اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ وہ رات دیگر گئے اپنے کرایے کے کمرے میں بیہوش پایا گیا جس کے بعد اسے شہر کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے نوجوان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






