جموں
کٹھوعہ : بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جمعرات کی شب ضلع کے علاقے جوتھانہ راجباغ میں نامعلوم مسلح افراد کی موجودگی کی آڑ میں یہ کارروائی شروع کی ہے ۔بھارتی فورسز نے علاقے کامحاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کاآغاز کیا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی







