بھارت
نئی دلی کے فلائی اوور پر خالصتان کے حق میں نعرے درج
نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے کشمیری گیٹ فلائی اوورکی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کئے جانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گزشتہ روز کشمیری گیٹ فلائی اوور کی دیوار پر سکھوں کی بھارت سے علیحدگی کی خالصتان تحریک کے حق میں نعرے لکھے گئے تھے جنہیں وہاں سے مٹادیاگیا ہے ۔خالصتان کے حق میں نعروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے ۔ پولیس نے میڈیا بتایا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سائن بورڈز کے مطابق شمالی ضلع کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی مہم شروع کی گئی اور سیلم پور سے کشمیری گیٹ کی طرف آنے والے یودھیسٹر سیٹو فلائی اوور پرخالصتان کے حق میں نعرے درج پائے گئے ۔
ادھر پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور دلی پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پبلک پراپرٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔