مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں48سیاحتی مقامات کوعوام کے لئے بند کر دیا

Screenshot

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکام نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 48سیاحتی مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں کئی مشہورصحت افزاء مقامات اور سیاحت کے لئے مشتہر کئے گئے نئے مقامات شامل ہیں جن دودھ پتھری، کوکرناگ، ڈکسم، سنتھن ٹاپ، اچھہ بل، وادی بنگس ، مارگن ٹاپ اور توسہ میدن شامل ہیں۔ ان مقامات کو حال ہی میں محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اجاگر کیا تھا لیکن اب علاقے میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے ان کو سیاحت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکام نے سیاحوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد جانے سے بھی روک دیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں نقل و حرکت اور مذہبی آزادیوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button