مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ : نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے دورے سے قبل سخت پابندیاں عائد

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے دورے سے قبل پونچھ میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے منوج سہنا نے سات جون کو پونچھ کے دورے میں جانا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے پورے پونچھ ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکا عمل بھی تیز کر دیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر انسداد منشیات کی نام نہاد مہم کے سلسلے میں پونچھ کا دورہ کر رہے ہیں۔ تمام سرکاری ملازمیں کیلئے اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت لازمی قراردی گئی ہے ۔بھارتی فورسز نے تمام حساس مقامات کی نگرانی سخت کر دی ہے ۔ اہم سڑکوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن پر گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button