APHC-AJK

اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلاکر تنازعہ کشمیرکو حل کرائے: اسلام آباد میں یادداشت پیش

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی ادارے کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر تنازعہ کشمیر کو حل کرائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اپیل آج یوم حق خودارادیت کے موقع پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو پیش کی گئی ایک یادداشت میں کی گئی۔ یاد داشت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے پیش کی جس میں سینئر حریت رہنما سید فیض نقشبندی، میر طاہر مسعود،حسن البنائ، سید اعجاز رحمانی اور امتیاز وانی شامل تھے۔ یادداشت میں اقوام متحدہ کے سربراہ کو عالمی ادارے کی جانب سے منظورشدہ قراردادوں میں کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔یادداشت میں کہا گیا کہ 5جنوری 1949کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے ایک انتہائی اہم قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت یا پاکستان کے ساتھ ریاست جموں و کشمیر کے الحاق کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔ یادداشت میں کہاگیاکہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تنازعہ کشمیرابھی تک حل طلب ہے اور کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کے باعث بھارت جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔یادداشت میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ہونا ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button