جموں
جموں : فائرنگ کے پراسرار واقعے میں بی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل ہلاک
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع جموں میں فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک خاتون کانسٹیبل ہلاک ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق27سالہ بی ایس ایف کانسٹیبل راج لکشمی جموں کے علاقے آر ایس پورہ میں واقع ایک سرحدی چوکی ‘ سشیل پوسٹ’ پر فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہو گئی تھی۔
گولی چلنے کی آواز سننے اور انہیں خون میں لت پت حالت میں پائے جانے کے بعد انہیں فوری طور پر جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیاگیا ۔تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پراسرار واقعات میں بھارتی فورسز کے اہلکاروںکی ہلاکت نے مقبوضہ کشمیرمیں تعینات اہلکاروں کی حفاظت، نظم و ضبط اور کام کے حالات کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے ۔





