مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:سرینگر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر15نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر شہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش شہر کے علاقے صورہ سے برآمد ہوئی ہے اوراس کے جسم پر گولی کا نشان ہے ۔لاش بظاہر بھارت سے تعلق رکھنے والے کسی مزدورکی لگتی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوںکو بتایا کہ لاش آج شام ایک سڑک سے ملی ہے اورایف آئی درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔