مقبوضہ جموں و کشمیر

آر ایس ایس کے سربراہ کشمیریوں کی آزادی کی تاریخ سے بے خبر ہیں،پروفیسر سوز

سرینگر05اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سابق بھارتی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ مایوسی کے شکار آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جموں میں آر ایس ایس کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کا ذہن تبدیل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرفیسر سوزنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انہیں احساس ہے کیونکہ موہن بھاگوت کو کشمیری عوام کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لہذا انہوںنے دن کے وقت خواب دیکھنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی مغلوں، پٹھانوں ، سکھوں اور ڈوگروں سے آزادی کی تاریخ سے بالکل لاعلم ہیں۔انہوںنے کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ کشمیر ی عوام نے اپنی جدوجہد آزادی میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے ۔ پروفیسر سوز نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے کشمیر میں اپنے آخری گورنر سے کہاتھا کہ ان کے افسروں میں سے جو بھی کشمیرمیں تعینات ہو تو اسے وہاں کے عوام کو خوش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button