مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور نوجوان شہید کر دیا

 images (7)حریت کانفرنس کا بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش

جموں19نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آ ج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء بھارتی پولیس نے آج وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے۔ پولیس نے سرینگر، اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں صحافیوں، عام لوگوں اور ایک وکیل کی رہائش گا ہ پر چھاپے مارے اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوںکو ہراساں کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو ماضی میں بھی مرعوب کرنے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ان کا انجام یہی ہوگا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری جنگی جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر،جموں وکشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ سمیت مختلف حریت پسند تنظیموں اوررہنمائوں نے شہدائے عالی کدل سرینگر کو ان کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں فردوس احمد شاہ، محمد اقبال میر، غلام نبی وسیم اور محمد عمیر نے سرینگر میں ایک اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے کے امن کے لئے شدید خطرے کا باعث بننے والے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پوری دنیا کے لیے فکرمندی کا باعث ہونی چاہیے۔
ادھر قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں شہر میںلوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button