مقبوضہ جموں و کشمیر

چھتیس گڑھ:مائو نو از باغیوں نے 3گاڑیوں اور 4موبائل ٹاورز کو آگ لگا دی

نئی دلی 22نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مائو نواز باغیوں نے مختلف مقامات پر تین گاڑیوں،سڑک کی تعمیرکیلئے استعمال ہونیوالی دو مشینوں اور چار موبائل ٹاورز کو نذر آتش کر دیاہے۔
بھارتی استعمار سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے مائو نوازوں نے ضلع کانکرکے علاقے انتاگڑھ میں گزشتہ ماہ پولیس کے ہاتھوں اپنے دو سینئرلیڈروں کی ہلاکت کے خلاف کئی مقامات پر بینرز اور پوسٹر لگا ئے تھے اورہڑتال کی بھی کال دی تھی۔ کانکر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا ہے کہ ان واقعات میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔کانکرضلع کے حلقہ انتخاب بھانوپرتاپور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہورہا ہے۔پولیس کے مطابق مائونوازباغیوں کے ایک گروپ نے مارکنار گائوں کے قریب پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت تعمیرکی جانیوالی سڑک کی مشینری ، ایک ٹرک اور ٹریکٹر کو آگ لگا دی ۔ انہوں نے جیرم ترائی، سرسنگی، بدرنگی اور پرالکوٹ گائوںمیں موبائل ٹاورز کو بھی آگ لگا دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button