مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں :بھارتی پولیس نے تین کشمیری گرفتار کرلیے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں سے تین کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اویس احمد لون، ماشوق احمد شاہ اور سبزار احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تینوں ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ان تینوں کو کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد کو جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد ہے کہ اس وقت 4ہزار سے زائد کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button