مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کوئی اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے: حریت قیادت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوئی اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے جس کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد اور سیکریٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے قتل و غارت، غیر قانونی گرفتاریوں، سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں پر تشدد، خواتین کو ہراساں کرنے اور گھروں اور املاک کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حریت رہنمائوں نے بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماوں، کارکنوں، نوجوانوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو موثرانداز میں اجاگر کریں اور بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے لیے دبا وڈالیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اوردیگر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کا مقدمہ پوری قوت سے پیش کریں۔حریت قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کرتی رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button