تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

سرینگر 24 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ایک لاپتہ شخص مردہ حالت میں پایا گیاہے۔
سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غلام محمد لون جو گزشتہ شام سے ضلع کے علاقے لہنوان کے جنگل میں اپنی بھیڑ بکریاں دیکھنے کیلئے گیا تھا جوگھر واپس نہیں آیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ غلام لون کی لاش آج جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔
ادھرجموں خطے کے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں آج ایک گھر میں گیس کاسلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر کے دھماکے سے لگنے والی آگ میں حمیدہ بیگم اور اسکا بیٹا عاقب حسین جاںبحق ہو گئے ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: