مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کا احتجاج

ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

سرینگر :نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کیے اور جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مظاہرین نے پارٹی کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔یہ مظاہرے سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر نوائے صبح کے علاوہ اسلام آباد اور بارہ مولہ سمیت متعدد ضلعی ہیڈکوارٹرز پر کیے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی موثر حکمرانی کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2019 میں بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے دو یونین علاقوں میں تبدیل کر دیا تھااور اس کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعتیں مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button